: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جلد کو دلکش اور خوبصورت بنانے میں پھل انتہائی مفید
سیب: سیب میں جلد کو قدرتی چمک دینے اور تازگی بخشنے والا پھل مانا جاتا ہے جب کہ اس میں موجود کاپر اور وٹامن سی کو جلد کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ سیب میں موجود غذائیت جلد کو توانائی دیتی ہے جب کہ اس میں پوٹاشیم ہے جو جلد کے لیے انتہائی ضروری عنصر سمجھا جاتا ہے۔
تربوز: تربوز جلد کو ہائیدریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ لیکو پین، وٹامن سی اور اے سے بھرپور ہے جو بڑھاپے کے اثرات کو کم کردیتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامن اے جلد کے کھلے مسام کو کم کرنے اور چربی
پیدا کرنے والے گلینڈ کی رفتار کم کردیتا ہے جب کہ اس کو جلد پر رگڑنے سے یہ کلیزنر کا کام دیتا ہے۔
انار: انار میں انتہائی زیادہ پونیسیک ایسڈ، الیجک ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ جیسے عناصر پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو جلد کے سیلز کو دوبارہ پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ تربوز کھانے سے خون میں سرخ سیلز بڑھنے لگتے ہیں جو خون کی گردش کو بڑھا دیتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے، سی اور ای کے علاوہ دیگر وٹامنز بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ خشک اور کھردری جلد کے لیے مفید ہیں۔